سُولیا،13؍ مارچ (ایس او نیوز) آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ نے چوہے مار دوا کھا کر خود کشی کر لی ہے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کا نام یشاوینی (13سال) بتایا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتہ قبل یشاوینی کسی دکان سے چوہے مار دوا خرید کر اپنے ساتھ اسکول لائی تھی۔ شاید موقع نکال کر اس کی کچھ مقدار اس نے اسکول میں ہی کھالی تھی۔ جب جماعت میں بیٹھے بیٹھے اس کی طبیعت خراب ہوئی تو اسکول ٹیچر نے اس کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد جب اس کی طبییعت بہت ہی زیادہ بگڑ گئی تو اُس کے والدین نے اُسے سولیا کے ہاسپٹل میں داخل کروایا پھر وہاں سے مزید علاج کے لئے اس کو منگلورو کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔ لیکن علاج کارگر نہیں ہوا اور بالآخر اس نے اسپتال میں ہی دم توڑ دیا۔ خود کشی کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔